نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے، چیرمین نیب، خواجہ سعد رفیق،ریلوے سکھر ڈویژن کے آفیسران اور دیگر کے خلاف جانچ پڑتال کا حکم

15 مارچ 2018 (19:56)

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے، ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ جہاں پوری قوم کی آواز ہے وہاں نیب آفیسران بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ قانون کے مطابق بلا امتیاز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔ نیب اجلاس کے فیصلوں کے تحت اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق ،ریلوے سکھر ڈویژن کے آفیسران اور دیگر کے خلاف پاکستان ریلوے میں ٹنڈوآدم سے روہڑی سندھ میں ماڈرن کمپیوٹر بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم کی تنصیب میں مبینہ بدعنوانی ،جنریٹر اور دیگر آلات کی پروکیورمنٹ میں خرد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں خیر پور سے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں خیرپور سے ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبیہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں امتیاز شاہد قریشی صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخقوا ،ضیاء اﷲ بنگش ممبر صوبائی اسمبلی، امجد آفریدی ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے آفیسران کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کوہاٹ میں 111 افراد کی غیر قانونی تقرری اور رشوت لینے کے علاوہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔