شہباز شریف نے صرف پیسے بنانے کے لیے ملتان میٹرو بنا دی: عمران خان

15 مارچ 2018 (19:50)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملتان کے لوگوں کو ہسپتال اور سکولوں کی ضرورت ہے لیکن شہباز شریف نے صرف پیسے بنانے کے لیے ملتان میٹرو بنا دی ہے, ملتان کے لوگو، فکر مت کرو ،ان دو بھائیوں کی حکمرانی کی تیس سالہ لمبی اندھیری رات سے 2018ء کے انتخابات میں نجات مل جائیگی. ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو ایسے ہی ہے کہ ہسپتال میں مریض پڑا ہو اور اسے دوائیوں کی بجائے سکوٹردے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں ,ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جا رہے ہیں, تحریک انصاف کے ممبر بننے والوں کو کارڈ ملے گا ,رائے لینے کے لیے موبائل نمبروں پر رابطہ کیا جائے گا, آپ ممبران سے امیدواروں کے بارے میں رائے لی جائے گی, میں نے ملتان میٹرو کو دیکھا ہے یہ ایسا ہی ہے کہ ایک مریض ہسپتال میں پڑا ہو اس بے چارے کو ادویات کی ضرورت ہو مگر اس کے سامنے سکوٹر کھڑا کر دیا جائے، ملتان کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ صاف پانی،ہسپتالز،اچھے سکولز کی ضرورت ہے ،اچھی یونیورسٹیوں پورے سسٹم کی ضرورت ہے، شہبازشریف اور ان کے بیٹوں نے محض پیسے بنانے کے لیے میٹرو بس بنائی ہے ، شہباز شریف تم بہت بڑے دو نمبر ہو،تمہاری بھائی کو تو کیوں نکالا کر دیا ہے اب تمہاری باری ہے، پچاس ارب روپے خالی جانے والی میٹرو بسوں پر لگا دیا جائے صرف پیسہ بنانے کے لیے اتنی رقم خرچ کر دی گئی ہے ،اس کو میٹرو کا پیسہ دوبئی اور دیگر بیرون ممالک سے ملتا ہے، یہ دن رات پیسہ بنا رہے ہیں اور ملتان کے لوگوں کو یہ کہہ کر دھوکہ دے رہے ہیں کہ آپ کو میٹرو کی ضرورت ہے جبکہ ملتان کے لوگوں کو اور چیزوں کی ضرورت ہے ،نوجوانو فکر نہ کرو ان دو بھائیوں تیس سالوں کی لمبی اندھیری رات 2018ء کے الیکشن میں ختم ہو جائے گی، آپ سب لوگ 2018ء کے الیکشن کے لیے تیار رہیں۔