ایم کیو ایم نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کےلئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

15 مارچ 2018 (16:02)

ایم کیو ایم نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کےلئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 10سال میں سندھ کو تباہ کر دیا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کےلئے شیری رحمان کو ووٹ نہیں دیں گے، چیئرمین سینیٹ کےلئے ایم کیو ایم نے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا۔ جمعرات کو فیصل سبزواری نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءکہا کہ چیئرمین سینیٹ کےلئے ایم کیو ایم نے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا ہے، سندھ میں کراچی سے کشمور تک کے عوام پیپلز پارٹی کی بدعنوانی کا شکار ہیں، سارے سیاسی دوستوں سے ملتے ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کےلئے شیری رحمان کو ووٹ نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نے دس برس میں سندھ کو تباہ کر دیا ہے، پی پی سے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے پر معذرت کی تھی، پی ٹی آئی امیدوار کی سینیٹ اپوزیشن لیڈر کےلئے حمایت کریں گے، ایم کیو ایم میں بہت سے اہل لوگ ہیں، ہم پر جو بھاری ہے وہ ہماری ذمہ داری ہے۔