پاناما لیکس کے بعد شہ سرخیوں میں آنے والی موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

15 مارچ 2018 (15:00)

پاناما پیپرز لیکس کے باعث عالمی شہ سرخیوں میں آنے والی فرم موزیک فونسیکا نے آپریشنز بند کرنے کااعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکام کی کارروائیوں اور میڈیا مہم سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،رواں ماہ کے آخر میں تمام پبلک آپریشنز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، ۔ موزیک فونسیکا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا۔ پاناما اسکینڈل کے بعد موساک فونسیکا نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیے تھے تاہم اب کاروبار مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پاناما اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں کمپنی کی ایک کروڑ 15 لاکھ ڈیجیٹل فائلز لیک ہوئی تھیں اور لاکھوں آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظرعام پر آئی تھیں۔اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیئے تھے۔ پاناما کی قانونی کمپنی موساک فونسکا دنیا بھر کی شخصیات کو اپنے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کےلیے آف شور کمپنیوں کی سہولت فراہم کرتی تھی۔