پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائےگا،میچ کے لئے ٹکٹس کی فروخت کراچی میں شروع ہوگئی ۔شائقین کرکٹ صبح سے ہی کورئیر کمپنی کی مقررہ شاخوں پر پہنچ گئے ،1ہزار،4ہزار والے ٹکٹ صبح ہی ختم ہو گئے ،بڑی تعداد میں لوگ قطاریں لگائے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔کراچی کے فینز طویل عرصے بعد انٹرنیشنل اور نیشنل اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ پائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ شائیقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹکٹس کے حصول کےلئے بے چین نظر آئی۔گزشتہ رات آن لائن ٹکٹس کی فروخت کے دوران بے انتہا رش کے باعث چند منٹ میں ہی کورئیر سروس کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔آج سے کورئیر کمپنی سے ملنے والے ٹکٹس کےلئے بھی فینز لمبی لمبی قطاریں لگائے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں جبکہ مختلف سینٹرز پر صورتحال دیکھتے ہوئے پولیس اور رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے۔کوریئر کمپنی کی مقرر کردہ 32شاخوں میں کرکٹ کے دیوانے گرمی میں ٹکٹس حاصل کرنے کےلئے بے چین ہیں۔1ہزار،4ہزار،8ہزاراور12ہزارتک کی ٹکٹیں دستیاب ہیں اور ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں لی جاسکتی ہیں۔آئی آئی چند ریگرروڈ،ایئرپورٹ ،آرٹس کونسل،شاہین کمپلکیس ،میمن مسجد، میٹروپول،ایئرپورٹ فلک ناز پلازہ اورحیدری کے کوریئر سینٹرز برانچز پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38