آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات,خطے میں امن کےلئے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا

15 مارچ 2018 (14:11)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی‘ چینی سفیر نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا ۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یا ﺅ جنگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا چینی سفیر نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا ۔