امریکا:اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور

15 مارچ 2018 (12:42)

امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیاگیاجبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردئیے گئے۔فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے. امریکا بھر میں جمعرات کو طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔ایوان نمائیندگان نے بھاری اکثریت سے سکولوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کے لیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ہے۔