رائیونڈ میں دھماکا دہشت گردوں کی شکست سے دوچاربزدلانہ کارروائی ہے:شہبازشریف

15 مارچ 2018 (12:37)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ رائیونڈ میں دھماکا پاکستان دشمنوں کی گھنائونی سازش ہے. دہشت گردوں کا حملہ شکست سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے. جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ رائیونڈ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہرآنکھ اشکبار ہے.پوری قوم شہداکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔شہباز شریف کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں.جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں، شہید پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...