لاہور رائیونڈ خودکش حملہ:شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

15 مارچ 2018 (11:57)

لاہور رائیونڈ خودکش حملہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی ۔ شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔