سول سکرٹریٹ ، ایل ڈی اے ، پی ایل ڈی سی کا ریکارڈ نامعلوم جگہ پر منتقل کرنے کے خلاف تحریک التواء کا پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے سول سیکرٹریٹ،ایل ڈی اے، پی ایل ڈی سی سے اہم ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، متن کے مطابق میاں محمودالرشید نے کہا کہ56 کمپنیوں اور پنجاب کے اہم منصوبوں کے ریکارڈ کی منتقلی کئی روز سے جاری ہے اور اس عمل کی نگرانی حکومتی ذمہ داران کر رہے ہیں جبکہ دفاتر کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرکے35 سے زائدکمپیوٹرز بھی منتقل کیے گئے ہیں۔