تقریبات یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سکولوں کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ کالج یونیورسٹیوں کے درمیان آج ہوگا

15 مارچ 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں’’ تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’کفایت شعاری ایک قومی دولت ہے منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیسر شرافت علی خان اور پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سلطانہ نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عریشہ نے اول، حفصہ وسیم نے دوم اور اقصیٰ سلیم نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد عثمان نے اول، حافظ محمد اویس نے دوم اور حسن خان نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں ’’تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں آج 10 بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنون’’کسی پر تکیہ کرنے کا فائدہ نہیں ، ہمیں خود پر بھروسہ کرنا چاہیے‘‘ منعقدہوگا۔