پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

15 مارچ 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ بشیر میموریل گرلز ہائی سکول‘ فیروزپور روڈکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم لاہور اور پرائیڈ کالج رائے ونڈ روڈ‘ سلطان کالونی کے طلباء و اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم‘ جوہر ٹائون‘ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ کالج آف کامرس‘ سبزہ زارادارہ تعلیم القرآن برائے طالبات‘ کوثر بلاک‘ اعوان ٹائون‘گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ بیدیاں ‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ کالاخطائی روڈ‘ فیروزوالہ اورگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ کالاخطائی روڈ‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 634تھی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...