مسلم معاشرہ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: اشرف آصف جلالی

15 مارچ 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیرِ اہتمام’’ نظامِ مصطفیﷺکنونشن ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ برداشت کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے مسلم معاشرہ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے۔جس معاشرے میں ناموسِ مصطفی ﷺکے ہیرو کو پھانسی پر چڑھا کر نمازِ جنازہ کی کوریج پر پابندی لگا دی جائے ،عدالتی فیصلے کے باوجود آسیہ ملعونہ کی سزا پر عمل درآمد نہ کروایا جائے، آپ مسلمانوں کے سچے مذہبی جذبات کے خرمن کو آگ لگا کے توقع کریں کہ اس کی تپش کسی کو محسوس نہ ہو یہ ممکن ہی نہیں ہے۔لہذا حکمران اپنے کالے کرتوتوں سے توبہ کرتے ہوئے قوم کے مذہبی جذبات کو ٹھنڈا کریں۔ جو لوگ ناموسِ مصطفیﷺ کے لیے سڑکوں پر نہیںنکلے تھے اور گستاخانہ خاکوں کے موقع پر بھی کہتے ہیں کہ ان ریلیوں کا کیا فائدہ ہمیں مغرب کو علمی جواب دینا چائیے۔وہ سرکاری علماء آج ناموسِ نواز کے لئے بچیوں کو بھی سڑکوں پر لے آئے ۔