یونین کونسل 147 رزاق کالونی مسائل کی آماجگاہ بن گئی، نوٹس لینے کا مطالبہ

15 مارچ 2018

لاہور (پ ر) یونین کونسل 147 لاہور کینٹ رزاق کالونی مین بازار قبرستان والا اور ملحقہ علاقے مسائل کی آماجگاہ بن گئے۔ لوگ صاف پانی کو ترس گئے۔ سیوریج نظام کے خراب ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس کے شدید بحران کی وجہ سے خواتین کو کھانا تیار کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ نکاسی آب کے موثر نظام کے نہ ہونے کی وجہ سے روڈز کی صورتحال خراب ہے۔ جس کے خلاف اتحاد ویلفئر سوسائٹی رزاق کالونی اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔