ڈاکٹر سعید عنایت اللہ علیل، نجی ہسپتال داخل، مولانا فضل الرحیم و دیگر کی عیادت

15 مارچ 2018

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کو شدید علالت کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میںداخل کرا دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ایوان اقبال میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس، بادشاہی مسجد میں ختم نبوت کانفرنس اور مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام امیر شریعت و ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حافظ فضل الرحیم ،میاں جاوید شفیع، مولانا زبیر حسن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مفتی شاہد محمود مکی، حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگرشخصیات نے ان کی عیادت کی۔