سیاسی لیڈر کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے شریعت مقدس شخصیت کو درمیان میں نہ لائیں: زبیر احمد ظہیر
لاہور (پ ر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے دختر رسولؐ سے موازنہ کر نے پر مر یم نواز سے اللہ تعالیٰ اور پاکستانی قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایسی حرکتوں سے ملک میں تشدد کو فروغ دے رہی ہے اگر وہ اپنی اس حرکت پر معافی نہیں مانگے تو حالات کی ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہوں گی۔ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کیلئے مذہب کا سہارا لینے سے بڑی کوئی شر مناک حر کت اور نہیں ہو سکتی‘ کسی بھی سیاسی لیڈر کو اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دینی اور شر عی معاملات پر بات نہیں کر نی چاہیے ورنہ عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے۔