پنجاب میںنہم کلاس کے سالانہ امتحانات پرسوں سے شروع ہوں گے

15 مارچ 2018

احمدیار (صباح نیوز) پنجاب بھر میںنہم کلاس کے سالانہ2018ء امتحانات 17 مارچ سے شروع ہوں گے۔ پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، گوجرانوالہ ،لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ،سرگودھا اور ڈی جی خاں کے زیراہتمام نہم کلاس کے سالانہ امتحانات 2018ء کا انعقاد 17 مارچ سے ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تمام امیدواران کو رولنمبر سلیپس جاری کردی گئیں ہیں ۔