ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے سیاستدان بین الاقوامی سازش کا شکار ہو چکے: محمد علی قادری

15 مارچ 2018

لاہور (پ ر) ممتاز رہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری دیگر مرکزی رہنماؤں رحمت علی ملک، محمد یونس قادری، شعیب علی قادری، محمد جنید علی قادری، اویس علی قادری، پییر محمد ہارون سیفی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور، ڈاکو، لٹیرا کہنے والے سیاستدان بین الاقوامی سازش کا شکار ہو گئے جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہے اور ان کو بعض ممبران ووٹ دینے والے انہوں نے کروڑوں روپے ان سے وصول کر لیے اور باقی کے ارکان کی یہ چیز بڑی اہم ہے کہ ہم پر اس قدر دباؤ تھا کہ ہمیں مجبور کر دیا گیا کہ ہم ان کو ووٹ دیں۔