مسلم لیگ ن جعلی سروے کراکے مقبولیت کا ڈھنڈورا پیٹتی رہی: نرگس فیض

15 مارچ 2018

لاہور( لیڈی رپورٹر ) پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جن وزراء کو اپنی بیساکھی بنایا وہ آمریت کے دور میں بھی وزیر رہے ہیں، عوام منتظر ہیں کہ ان شہزادوں کے خلاف کب نیب کاروائی کرتا ہے ،پنجاب میں وزراء پر کرپشن کے ان گنت الزامات ہیں اور جب بھی ان وزراء کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کی گئیں تو وہ بچ نہیں پائیں گے ،ماضی میں جعلی سروے کراکے مسلم لیگ ن اپنی مقبولیت میں اضافہ کا ڈھنڈورا پیٹتی رہی۔