عمران خان کی سٹیٹس کو کیخلاف جدوجہد کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے: مسرت جمشید چیمہ

15 مارچ 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے کچھ آہیں اورسسکیاںآنے والے دنوں کے لئے بھی بچا کر رکھ لیں ،یہ عجیب سوچ ہے کہ اگر نواز شریف وزیر اعظم نہیں بن سکتے توسارے نظام کو ہی گرادیا جائے۔عمران خان نے کرپشن اور سٹیٹس کو کے خلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ تحریک انصاف اپنے نظریات کی سیاست کر رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں اسی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی عدالت کے دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن انہیں عام انتخابات میں آٹے دال کا بھائو معلوم ہو جائے گا۔