وزیراعظم قریبی دوست کو ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات کرنا چاہتے ہیں: عنازہ احسان

15 مارچ 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی عناز ہ احسان نے الزام عاید کیا ہے کہ وزیراعظم اپنے ایک دوست کو ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات کرنے کے لئے اپنی سرکاری حیثیت کو استعمال کر رہے ہیں 13مارچ کو ایک اشتہار کے ذریعے نئے ڈی جی کی بھرتی کے لئے درخواستیں مانگی گئی ہیں لیکن درپردہ وزیراعظم سول ایوی ایشن کے سابق ملازم اور نیب میں انکوائریوں کا سامنا کرنے والے ایک دوست کو یہ عہدہ دلوانا چاہتے ہیں ۔