فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کالا موتیا سے آگاہی واک، سیمینار

15 مارچ 2018

لاہور( کامرس رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کالا موتیا سے آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔کالا موتیا سے آگاہی واک اور سیمنار شعبہ امراضِ چشم فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا۔سیمینار کا مقصد آنکھوں میں کالا موتیا جیسے مرض کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا ۔ چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی واک اور سیمنار آگاہی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔انھوں نے کہا کہ کالا موتیا آنکھوں کی ایک خطرناک بیماری ہے۔خاص طور پر یہ مرض سگریٹ نوشی،ہائی بلڈ پریشر اورسٹیرائیڈزکے زیادہ استعمال سے آنکھوں میں اثرانداز ہوجاتا ہے۔