شہباز شریف کی پالیسیاں عوام کیلئے ہیں ملکہ ریاست، صدر مسلم لیگ بننے پر مبارکباد

15 مارچ 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مسلم لیگ ن کا مستقل صدر اور نواز شریف کا تاحیات قائد بننا خوش آئند ہے۔ قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا گٹھ جوڑ ترقی کا سفر روک نہیں سکتا۔ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ ہماری جماعت ہی ملک کو منزل پر لے کر جائے گی۔ شہباز شریف کی پالیسیاں عوام کیلئے ہیں ان کے ترقیاتی وژن کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی سراہا جارہا ہے۔ تعلیم، صحت، مواصلات، سماجی شعبے سمیت وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ اور بھی مضبوط جماعت بنے گی۔