امریکہ : سکول میں فائرنگ کے واقعات کیخلاف طلبا کا انوکھا احتجاج

15 مارچ 2018

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں سکول میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کیخلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔ یوایس کیپٹل کی عمارت کے باہر سات ہزار بچوں کے جوتے رکھ دیئے گئے۔ سات ہزار جوتوں کے جوڑے عمارت کے باہر رکھنے کا مقصد امریکہ میں سکولوں میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج ہے۔