کشتی میں بنا ’’ گھر ‘‘نیلامی کیلئے پیش

15 مارچ 2018

فلوریڈا (نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں پانی پر تیرتا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ دریائے مناتے کے درمیان واقع اس گھر میں دو بیڈ روم ،دو باتھ روم اور ایک کچن سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔ 30 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا یہ گھر ایک کشتی پر بنایا گیا ہے۔ جس کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔