برازیل: کتے کی وفاداری‘ مالک کے انتقال کے باوجود 5ماہ سے ہسپتال کے باہر بیٹھا ہے
ریوڈی جنیرو (این این آئی)کتے کا شمار اپنے انتہائی وفادار اور صابر جانوروں میں ہوتا ہے۔ اس کا ایک تازہ مثال حال ہی میں برازیل میں دیکھنے کو ملی جب پانچ ماہ سے ایک کتا اپنے مالک کے فراق کے دکھ میں ایک ہسپتال کے باہر دھرنا دیئے بیٹھا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق پانچ مہینے قبل برازیل میں ایک شخص بیماری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس کا کتا بھی اس کیساتھ ہی ہسپتال چلا گیا تھا۔ چونکہ کتے کو ہسپتال کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اس لیے وہ باہر ہی بیٹھ گیا تھا۔ کتے کا مالک فوت ہوگیا اور اسے دفن بھی کردیا گیا مگر اس کا وفادار کتا آج بھی اپنے مالک کا غم دکھ دل میں لئے ہسپتال کے باہر پڑا ہے۔