امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خوش دامن دیر میں سپر د خاک

15 مارچ 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی خوش دامن گزشتہ روز دیر میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کی نماز جنازہ دیر میں ادا کی گئی۔ انہیں ان کے آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا 17 مارچ کو صبح دس بجے مرکز اسلامی پشاور اور 24 مارچ کو بعد نماز مغرب منصورہ میں ہوگی۔ جماعت اسلامی کے نائب امرا، حافظ محمد ادریس، پروفیسر محمد ابراہیم، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، حافظ ساجد انور، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی خوش دامن کے انتقال پر افسوس کا اظہار، مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا اور پسماندگان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔