لبنانی صدر میشل عون حضرت علیؓ کی اولاد میں سے ہیں:حسن نصراللہ

15 مارچ 2018

بیروت(این این آئی)لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے ایک بار پھر ایرانی ولایت فقیہ کے نظام کے ساتھ اپنی اٹوٹ وفاداری کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ولی الفقیہ کا مقام ومرتبہ لبنانی دستور سے اونچا ہے۔ لبنان کے شہر صیدا ،طرابلس اور جزین اہل تشیع کے مراکز ہیں اور وہاں پربسنے والے لوگ ولایت فقیہ کے ہاتھ بیعت ہیں۔لبنانی صدر میشل عون حضرت علی کی اولاد میں سے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لبنانی دستور کی ولی الفقیہ کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔ ان کے احکامات پرعمل درآمد فرض اور واجب ہے۔