جنسی ہراسگی: اقوام متحدہ کو 138 شکایات موصول ، نصف امن مشنز میں شامل اہلکاروں کے خلاف تھیں
نیویارک(اے ایف پی ) 2017ء میں اقوام متحدہ کو جنسی ہراساں کرنے کے 138 الزامات کی شکایات ملیں ہیں ان میں سے نصف یو این امن مشن میں شامل اہلکاروں کے خلاف تھیں۔ یہ بات رپورٹ میں کہی گئی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹومینو گوئٹرس نے کہا 10 مشنز میں شامل اہلکاروں کے خلاف 62 الزامات تھے ، ایک سیاسی مشن شامل ہے (مینسوسکا ) مشن میں شامل اہلکاروں کے خلاف شکایات میں کمی آئی، گزشتہ برس وسط افریقن جمہوریہ میں 19 کیسز سامنے آئے جبکہ 2014 میں یہ تعداد 52 تھی۔ امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے خلاف صنفی امتیاز اور خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی سینکڑوں شکایات درج کرادی گئیں۔ بر طا نوی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ کے خلاف اپنی خواتین ملازمین کے ساتھ 2010ء سے 2016ء کے درمیان صنفی امتیاز اور جنسی ہراسانی کی 238 تحریری شکایات درج کرائی گئیں۔یہ انکشاف امریکی عدالت کی جانب سے شکایات کی دستاویزات منظر عام پر لانے کے بعد ہوا ہے۔ شکایات میں کہا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی مروجہ پالیسیاں اور طریقہ کار جانب داری پر مبنی ہے جس میں تکنیکی امور سے وابستہ خواتین ملازمین کی تنخواہیں، مراعات اور ان کی اگلے عہدوں پر ترقی مردوں کے ہم پلہ نہیں ہوتیں جبکہ ان خواتین کو اپنے ہم منصب مردوں کے مساوی معاوضے بھی نہیں دئیے جاتے۔ مائیکرو سافٹ کی صنفی امتیاز پر مبنی پالیسیاں اور طریقہ کار تکنیکی امور انجام دینے والی خواتین ملازمین کی حق تلفی کی منظم اور دانستہ خلاف ورزیاں ہیں۔ دوسری جانب مائیکرو سافٹ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی صنفی امتیاز پر مبنی کوئی پالیسیاں نہیں اور کمپنی اپنے ملازمین کو مساوی حقوق کے ساتھ ساتھ ان سے کوئی جانب داری نہیں برت رہی۔