میئر لندن صادق خان کو فون پر قتل کی دھمکیاں، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

15 مارچ 2018

اسلام آباد (آن لائن) میئر لندن صادق خان کو نامعلوم شخص کی طرف سے موبائل فون پر ملنے والے پیغامات کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے نامعلوم شخص کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔جبکہ میئر لندن صادق خان نے مسلمانوں کیخلاف بڑھتے ہوئے نسلی تعصب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام طبقوں کا منتخب میئر ہوں۔