سپریم کورٹ نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رعیسانی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ (احتساب عدالت) کو3 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔3 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ تو جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ملزم التواء نہ لیتا تو ٹرائل مکمل ہو چکا ہوتا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مشتاق رعیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے تھے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ نیب نے جتنی رقم کا الزام لگایا اس سے زیادہ ریکوری کر لی، جسٹس مقبول باقرنے کہا کہ ہو سکتا ہے نیب جو باقی رقم کا علم ہی نہ ہو۔