24 گھنٹے کے دوران بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ ہے: بھارتی محکمہ موسمیات

15 مارچ 2018

نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں اگلے 24 گھنٹوں میں سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔ جنوبی علاقوں کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ تامل ناڈو، کیرالہ، میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔کیرالہ کے بعد بحیرہ عرب سے سمندری طوفان شمال کی طرف جانے کا امکان ہے۔