ٹلرسن کی برطرفی: لگتا ہے امریکہ نے جوہری ڈیل ختم کرنے کا عزم کر لیا: ایران

15 مارچ 2018

تہران(اے ایف پی ) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس ارقچی نے کہا ہے وزیر خارجہ ٹلرسن کی برطرفی سے لگتا ہے امریکہ جوہری معاہدہ ختم اور اس ڈیل سے نکلنا چاہتا ہے لگتا ہے واشنگٹن نے عزم کر لیا کہ وہ معاہدے کا مزید فریق نہیں رہنا چاہتا اور اسی ذہنیت سے امریکی محکمہ خارجہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ، یا پھر اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ سٹیٹ نیوز ایجنسی انسا نے ان کا یہ بیان جاری کیا ہے۔ ادھر چین نے کہا ہے ٹلرسن کے جانے سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات مثاثر نہیں ہوں گے ۔ ٹرمپ نے کم جونگ ان سے بات چیت کی حامی بھری تھی۔ شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔