غوطہ سے زخمیوں کا انخلا :باغیوں کی کیمیائی ہتھیار بنانے والی فیکٹری پکڑنے کا دعوی

15 مارچ 2018

دمشق(این این آئی+اے ایف پی)شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے مشرقی الغوطہ کے بڑے شہر دوما سے بیمار اور زخمی شہروں کے انخلا کا آغاز ہوگیا جبکہ شامی فوج نے باغیوں کے مبینہ ٹھکانوں اور شہری آبادیوں پر تباہ کن حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے کہاشام میں اس وقت 33 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ عفرین میں ترک فورسز کی بمباری سے شامی حکومت کے حامی 10 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ترک عدالت نے شامی اپوزیشن کارکن اور اس کی صحافی بیٹی کے قتل پر شامی باشندے کو عمر قید کی سزا سنا دی۔شامی فوج نے غوطہ سے باغیوں کی ہتھار بنانے والی فیکٹری پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔