یورپ میں تباہی پھیلا دیں گے: کرد نوجوانوں کی دھمکی
برلن (این این آئی) جرمنی میں کرد نوجوانوں کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپ میں تباہی بر پا کر دیں گے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جرمنی میں ترکی سے وابستہ مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترکی نے جرمنی سے مطالبہ کیا کہ مراکز اور مساجد پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ جرمنی میں بائیں بازو کے ایک کرد گروہ کا گزشتہ ہفتے ترکی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ تصادم بھی ہوا تھا۔ اس گروہ نے جرمنی میں ترکی سے منسلک مساجد پر حملوں کے بعد ایک اعلان میں کہا کہ وہ یورپ کی گلیوں کو راکھ کر دیں گے۔