پرتگال: روزگار کے سلسلہ میں مقیم پاکستانی نوجوان کے ہاتھوں لڑکی قتل

15 مارچ 2018

لزبن (آن لائن) پرتگال میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم پاکستانی نوجوان نے ایک لڑکی کو قتل کر دیا۔ اودی ویلش کے علاقہ انکوسٹا دی لواز میں پاکستانی نوجوان نے گابے وردے سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ 23 سالہ سلوینہ میگالیہ سنتوش کو گلہ دبا کر جان سے مار دیا اور پولیس سٹیشن جا کر خود گرفتاری دے کر اقرار جرم کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش ملزم کے گھر سے برآمد کر لی۔