سپریم کورٹ نے عوامی راج پارٹی کی رکنیت بحال کر دی‘ کارکنوں کا جشن
مظفرگڑھ ‘ اڈا دانڑیں (نامہ نگار)چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے پاکستان عوامی راج پارٹی کی رجسٹریشن کو بحال کر دیا ہے ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد کے مطابق پاکستان عوامی راج پارٹی کی رجسٹریشن ایک ہفتہ قبل الیکشن کمشن نے منسوخ کر دی تھی۔جس پر پاکستان عوامی راج پارٹی کے سر براہ جمشید احمد دستی ممبر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کو پاکستان عوامی راج پارٹی کو بحال کرنے کیلئے پٹیشن دائر کی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمشن کا نمائندہ بھی موجود تھا۔