جرمنی: آتش گیر مواد پھینک کر دو مساجد کو شہید کردیا گیا

15 مارچ 2018

برلن (آن لائن) جرمن اور برطانیہ میں مساجد پر حملے، گزشتہ تین دنوں کے دوران جرمنی میں آتش گیر مواد پھینک کر دو مساجد کو شہید کر دیا گیا جس سے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ جبکہ برطانیہ بھر میں سینکڑوں مساجد اور مسلم کمیونٹی سنٹرز میں ہزاروں ایسے پمفلٹ تقسیم کرنے کی شکایات پولیس میں درج کروائی گئی ہیں۔ جس پر تین اپریل کو مسلمانوں پر حملے کرنے کا کہا گیا ہے۔ جرمن اور برطانوی حکام مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی اور پرتشدد واقعات کو ہوا دینے کی ممکنہ کوشش کرنے والے افراد اور گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔