حافظ شبیر کی وزیر مملکت خزانہ رانا افضل سے ملاقات : سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

15 مارچ 2018

کویت سٹی(عبدالشکور ابی حسن )حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت اور کنسلٹنٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ گروپ نے وزیر مملکت برائے خزانہ اموررانا محمد افضل خان سے ملاقات کی۔ مملکت خزانہ پاکستان نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ گروپ کے ساتھ تیل کے شعبہ، سی پیک وغیرہ میں سرمایہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اورپاک کویت بینک کے قیام کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرمایہ کار کہیں تو بین الاقوامی معیار کا بینک کھولنے کی تجویز پر غور ہو سکتا ہے۔ رانا محمدافضل خان نے کہا کہ سی پیک کے کچھ پراجیکٹس کے علاوہ بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے بات چیت ہو سکتی ہے لہذا آپ ہمیں سرمایہ کاروں کی مہمان نوازی کا موقع فراہم کریں اوران کو پاکستان لائیں۔