فراڈ کیس: ٹرمپ کے سابق منیجر پاؤل مینافورٹ کو عمرقید کی سزا سنائے جانے کا امکان

15 مارچ 2018

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مینجر پاؤل مینافورٹ کو عمرقید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے ۔ جج نے عدالتی دستاویزات کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاؤل کو بدعنوانی اور فراڈکیس میں بقیہ زندگی جیل میں گزارنے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تاہم دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دولتمند ہونے کے باعث پاؤل ضمانتی مچلکوں پر اس کیس سے فرار کی راہ بھی اختیار کرسکتے ہیں امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاؤل پر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو وہ مجموعی طور پر 305 سال قید کا سامنا کرینگے واضح رہے پاؤل کوبنک فراڈٖ کے نو اور ٹیکسوں کے الزامات کا سامنا ہے۔