یوم پاکستان پریڈ گراؤنڈ، اسلام آباد کے گرد واقع 40 مدارس اور ہاسٹلز 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

15 مارچ 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ کے اطراف دوکلومیٹر کے علاقے میں واقع 40 دینی مدارس، ہوسٹلز کو تین یوم کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آبپارہ ، کراچی کمپنی، سیکٹر جی ایٹ ، سیکٹر آئی ایٹ، مارگلہ ٹاون اور سوہان میں واقع دینی مدارس اور ہاسٹلز کے سروے مکمل کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے 23مارچ یو م پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی فوجی پریڈ کے حوالے سے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے ابتدائی اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلے کیے گئے ہیں اس زریعے کے مطابق انتظامیہ نے 20مارچ سے مذکورہ سیکٹر ز میں واقع چالیس کے قریب دینی مدارس کو تین یوم کے لئے بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اس دوران ان سیکٹرز میں واقع نجی ہوسٹلز اور رہائشی ہوٹلز کی خصوصی ریکی کرنے اور ٹھہرنے والوں کے ریکارڈ کی چیکنگ کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔