سیاستدانوں کو ووٹ اور نوٹ کے تقدس کے ساتھ جوتوں سے تحفظ کے اقدامات بھی کرنا ہونگے: حافظ حسین
کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام(ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو"ووٹ" اور"نوٹ" کے تقدس کے ساتھ اب "بوٹ" اور جوتوں سے تحفظ کے اقدامات بھی کرنے ہونگے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ سیاسی رہنما پر"جوتے" پھینکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسکو عدم برداشت کا مظہرقرار دیا-انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین ایک دوسرے کے خلاف جو زبان و انداز استعمال کرتے ہیں۔ اس کے منفی اثرات کا اظہار ہونا ہی تھا۔ اب بھی وقت ہے کہ قائدین اپنے مخالفین پہ تنقید میں دلیل اور شائستگی کادامن تھامے رکھیں تاکہ ملک میں جاری "شوز فائر" کا "سیزفائر" ہو سکے-