لائن لاسز میں کمی‘ بقایا جات کی وصولی کیلئے وزارت بجلی کا صوبائی حکومتوں سے رابطے کا فیصلہ

15 مارچ 2018

اسلام آباد (این این آئی)وزارت بجلی نے توانائی کے شعبے میں لائن لاسز کم کر نے اور نادہندگان بقایا جات کی وصولی کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے یہ اقدام 922ارب روپے کے گردشی قرضے پر قابو پانے اور اس میں کمی لانے کیلئے اٹھایا جارہاہے کیونکہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کے وجہ سے حکومت کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ذرائع کے مطابق پانی وبجلی نے ایس ڈی اوسطح کے افسران کو بااختیار بناکر انہیں مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر نے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر کے ان کی رضا مندی حاصل کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ واپڈا نا دہندگان کے خلاف موقع پر ایکشن لیا جاسکے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...