ایشیائی ترقیاتی بنک کے پی کے میں سڑکوں کو بہتر بنانے کیلئے 140 ملین ڈالر دیگا‘ معاہدے پر دستخط

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک اور حکومت پاکستان نے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت اے ڈی بی کے پی کے میں سڑکوں کو بہتر بنانے کے لئے 140 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری اقتصادی امور سید غضنفر عباس جیلانی اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدہ پر دستخط کئے۔