خصوصی افراد کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، الیکشن کمشن سے جواب مانگ لیا

15 مارچ 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس نور الحق نے سپیشل افراد کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار مقامی شہری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جبکہ ان کے لئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 70 برس کا عرصہ گزر گیا لیکن کوئی موثر قانون سازی نہیں کی گئی۔ حکومت خصوصی افراد کے لیے عوامی مقامات پر الگ ٹوائلٹ بنانے، الگ اور مفت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمشن کو پابند کیا جائے کہ وہ خصوصی افراد کے گھروں میں ہی ووٹ کاسٹ کرنے کا انتظام کرے۔