نوازشریف کو جیل ہوئی تو ان کے بغیر الیکشن لڑیں گے: خواجہ آصف

15 مارچ 2018

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل ہوئی تو ان کے بغیر الیکشن میں جائیں گے ، 2002ء میں میاں نواز شریف کی غیر موجودگی میں سیاست کو زندہ رکھا تھا ،الیکشن 2018 ء میں بیانیہ نواز شریف کا ہی رہے گا، آصف زرداری سے ہاتھ ملا کر عمران خان نے اپنا نقصان کیا ہے ، سکرپٹ کی بجائے عوامی رائے کی فوقیت ہونی چاہیے ، پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں کوئی ووٹ نہیں تھا پھر بھی وہاں سے ان کے سینیٹرز منتخب ہو گئے ،سب کہہ رہے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے ، سیاہی اور جوتے پھینکنا انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہے ، سفیر کی تعیناتی عدلیہ یا فوج کا نہیں بلکہ ایگزیکٹو کا استحقاق ہے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کو عزت دینی ہو گی۔