راحیل شریف کی پاکستان آمد‘ عسکری و سیاسی قیاد ت سے ملاقاتیں کرینگے

15 مارچ 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں تشکیل دئیے گئے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف نجی دورے پر لاہور اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راحیل شریف کا خصوصی طیارہ لاہور ائیرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر اترا۔ اطلاعات کے مطابق راحیل شریف تین ہفتے پاکستان میں قیام کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی پاکستان میں عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی۔ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بھی سابق آرمی چیف کے دورہ کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...