جہلم: موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے اور بھانجے کو قتل کر دیا

15 مارچ 2018

جہلم (نامہ نگار) جہلم سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے دھوری میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ سے 3 افراد کو قتل کر دیا قتل ہونے والوں میں باپ بیٹا اور بھانجا شامل ہے۔ تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے میں دو موٹرسائیکلوں پر نامعلوم 4 سواروں نے ڈیرے پر کام کرتے باپ بیٹا اور بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے واردات سے 40 سے زائد راؤنڈ برآمد کر لئے قتل ہونے والوں کی شناخت اعظم شیر باز اور شرجیل کے نام سے ہوئی ہے، موٹرسائیکل سوار قتل کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔