پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ڈی جی میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس مقرر

15 مارچ 2018

؎اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وہ ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان نے 1986ء میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمشن حاصل کیا اور امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔ ریئر ایڈمرل احمد فوذان پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہیں غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد فوذان ترقی پانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔