شکر گڑھ : معمولی بات پر نوجوان قتل ، لواحقین نے تشدد کرکے قاتل کو بھی مار ڈالا
چک امرو+ شکرگڑھ+ نارووال (نامہ نگاران) تھانہ شاہ غریب کی حدود میں عیسیٰ چوک سے ملحق موضع ملہہ میں معمولی بات پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ لواحقین کے تشدد سے قاتل بھی مارا گیا۔ ایس ایچ او شاہ غریب شہباز چیمہ کے مطابق موضع ملہہ کے آصف نے اپنے دوست شبیر ولد سائیں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول شبیر کے ورثاء کو جب قتل کا علم ہوا تو انہوں نے قاتل آصف کا تعاقب کرکے اسے بھی ڈنڈوں سے شدید زخمی کیا، زخموں کی تاب نہ لاتے قاتل بھی جان بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ شاہ غریب اور ڈی ایس پی شکرگڑھ قتل کی اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہنچ گئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس تھانہ شاہ غریب مصروف تفتیش ہے بتایا گیا کہ قاتل مقتول کے مابین بچوں کے جھگڑا کا تنازعہ چل رہا تھا۔ شبیر اور آصف دوست اور ذرائع کے مطابق آصف اپنے پاس پسٹل رکھتا تھا اس کے دوست شبیر نے آصف کے گھر والوں کو مبینہ طور پر شکایت کی جسکا آصف کو رنج تھا گذشتہ روز بعد از دوپہر اپنے دوست شبیر کو گولیاں مار دیں جس سے شبیر موقع پرہی دم توڑ گیا شبیر کے اہل خانہ اور اہل دیہات نے مبینہ طور پر آصف کو تشدد نشانہ کا بنایا اور ڈنڈوں سوٹوں سے اس کو مارا تھانہ شاہ غریب پولیس موقع پر پہنچ کر اہل خانہ اور اہل دیہہ سے آصف کو زخمی حالت میں چھڑایا اور ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھاتھانہ شاہ غریب پولیس مزید تفتیش ہے دو قتلوں کی لرزہ خیز واردات پر علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔